اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل

0

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل

 سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ

میرے خلاف جو مرضی کارروائی کرنا چاہیں کرلیں- نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے شاہد خاقان عباس نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے جانے والے

نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اسپیکر ہاوس سے معافی مانگیں تب میں بھی مانگ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ

مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد

قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد وضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت غیر پارلیمانی رویہ

اختیار کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کےطرز عمل

سےاسمبلی کی کارروائی کو آسانی سےچلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ایوان کی کارروائی میں

رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا۔ متن میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی 7 دن میں

پوزیشن واضح کریں اور معذرت کریں ورنہ رول 21 کے تحت کارروائی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.