شازیہ مری نے عمرا ن خان کو سب سے بڑا کرپٹ آدمی قرار دے دیا

0

شازیہ مری نے عمرا ن خان کو سب سے بڑا کرپٹ آدمی قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مر ی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کہتے تھے کہ مہنگائی تب بڑھتی ہے جب حکمران کرپٹ ہوں،آج سب سب سے بڑے کرپٹ آدمی خود عمران خان ہیں۔

 پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جار ی کئے گئے معاشی اعدادو شمار پر اعتبارنہیں ہے،حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کربجٹ تیارکررہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کوایوان میں لایاجائے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ ملک کا ایک بچہ اتنے اتنے لاکھ کا مقرو ض ہے،یہ کہتے تھے کہ مہنگائی کم کرو اور کرپشن ختم کرومگر ابھی تک عمران خان نے نہ مہنگائی ختم کی ہے اور نہ کرپشن ختم کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.