شیخ رشید کے بھتیجے کا مسجد نبوی کے واقعہ پر خوشی کا اظہار

0

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی میں وفاقی وزراء سے بدتمیزی کے واقعے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ عمران خان کی فتح ہے، یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.