ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد علی شاہ نے مغرب جماعت کی امامت کرواکر تاجروں کو حیران کر دیا

0
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد علی شاہ نے مغرب جماعت کی امامت کرواکر تاجروں کو حیران کر دیا
 کراچی (نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد علی شاہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد
کرانے قائد آباد پہنچے تو عین   مغرب کی اذان ہورہی تھی فوری طور پر انہوں نے وہی چوک پر افطار کیا , اسی دوران گروسری کی ایک بند مارکیٹ کے احاطہ میں وہاں کے مقامی تاجروں نے ایک گوشہ میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام کیا ہوا تھا , انہوں نے احتراما مصلہ محمد علی شاہ کے حوالہ کرکے ان کی امامت میں نماز مغرب کی ادائیگی کی
یہ سب کے لئےایک خوبصورت اور خوشگوار منظر تھا کہ تھانہ کا ایس ایچ او عوامی مقام پر نماز کی امامت کروا رہا تھا
یقینا انتظامیہ سے وابستہ افراد کے اس طرح کے مثبت رویوں سے عوام میں ایک اچھا تاثر پیدا ہوتا ہے جو وقت کی عین ضرورت بھی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.