دکان داروں کا دودھ کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

0

ترجمان ریٹیلرز ایسوسی ایشن وحید گدی کا کہنا ہے کہ دکان دار دودھ کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

وحید گدی نے کہا کہ ڈیری فارمرز نے قیمت بڑھائی تو عوام کے ساتھ ہوں گے، مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف دینے کے حق میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو قیمت کا تخمینہ ہر سال دیا جاتا ہے جس پر غور ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کراچی کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کیا تھا، صدر شاکر عمر گجر کے مطابق اخراجات کے گوشوارے کے حساب سے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو دودھ کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے خط بھی لکھا گیا ہے۔

______________________________________________________________

اسلام آباد میں مزید 61 شہری ڈینگی سے متاثر

پانی لیکیچ کی وجہ سے ضائع ہورہا اس کا ذمہ دار کون ہے 

سینیٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کا ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سے سوال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.