بلاول بھٹو کا ایک اور وعدہ پورہ صحافیوں کابل اسمبلی سے پاس ناصر حسین شاہ

0

 بلاول بھٹو کا ایک اور وعدہ پورہ صحافیوں کابل اسمبلی سے پاس ناصر حسین شاہ

کراچی( جاوید ہاشمی) صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر سزا ہو گئی سندھ حکومت نے چیئرمین کے ویژن کے مطابق بل منظور کروایا ہےصحافیوں کو د ھمکیاں دینے پر سزا ہوگی بل کے تحت صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا ان خیلات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ میڈیا کے نمائیندوں سے بات کر تے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا ثابت ہوگیاکہ سندھ حکومت ہراچھے کام میں سب سے پہلے قدم بڑھاتی ہے 
سندھ اسیمبلی نے متفقہ طور پر جرنلسٹس پروٹیکشن اینڈ میڈیا پرسنز بل کی منظوری دے دی ہے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔ صوبائی وزیراطلاعات سندھناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے صحافیوں سے بل منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔  سندھ حکومت نے چیئرمین کے ویژن کے مطابق بل منظور کروایا ہے۔ سندھ حکومت کا تاریخی اقدام ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لئے ایک جامع بل منظور کیا گیا ہے۔ بل صحافتی تنظیموں اور ملک کے سینئر صحافیوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مظہر عباس، ڈاکٹر جبار خٹک، جی ایم جمالی، فھیم صدیقی، پروفیسر توصیف احمد خان ،قاضی آصف، عاجز جمالی، فاضل جمیلی ، اویس اسلم اور دیگر نے بل کی تیاری میں بھرپور معاونت کی۔ بل کے تحت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ 
میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ حاصل ہوگا۔
صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہوگی۔
بل کے تحت صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا۔  سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متاثرہ صحافی کو ضرورت پڑنے پر حکومت قانونی مدد فراہم کرے گی  صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑگئی چیرمین بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی بل پاس کروانے صحافی برادری کاخیر مقدم 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.