سندھ حکومت کی جانب سے 30اگست سے صوبے میں تمام سکولز کوکھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق 100فیصد ویکسینیٹڈسٹاف والے سکول ہی ہفتے میں6 دن کھولے جا سکیں گے۔3 دن ایک شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی جبکہ محکمہ تعلیم کی کمیٹی سکولوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ والدین کو سکول مالکان ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی دیں گے، ساتھ ہی والدین ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی بھی سکول میں جمع کروائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کے باعث حکومت سندھ نے صوبے میں سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
____________________________________________________________
امریکی صدر کی داعش کوسنگین نتائج کی دھمکی
سی بی سی وارڈ 8 جماعت اسلامی کے الیکشن آفس کا افتتاح
سول ایوی ایشن نے کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے انتہائی اہم ہدایات نامہ جاری کر دیا
سول ایوی ایشن نے کابل سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے انتہائی اہم ہدایات نامہ جاری کر دیا