سندھ حکومت نکام ہو گئی کراچی 95 فیصد ریونیو دیتا ہے کراچی بند ہونے سے پاکستان بند ہو گیا ہے افتاب صدیقی پریس کانفرنس

0

سندھ حکومت نکام ہو گئی کراچی 95 فیصد ریونیو دیتا ہے کراچی بند ہونے سے پاکستان بند ہو گیا ہے  افتاب حسین صدیقی پریس کانفرنس

کراچی (بیوروچیف جاوید ہاشمی سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی دیگر اراکین و پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کی عوام کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اس شہر سے مخلص ہیں۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا کراچی شہر میں تیس سالوں سے بلدیاتی سطح کے کام نہیں کیے گئے جو آج پاکستان تحریک انصاف کی منتخب قیادت کروا رہی ہے۔ 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ نے اس شہر میں بلدیاتی سطح پر کوئی کام ہونے نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی نے جہاں ایک نیوٹرل ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت تھی ایک سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا دیا۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش نہیں تو کیا ہے ؟ ان کی کراچی پر قبضہ کی خواہش کو ہم کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ میں پیپلز پارٹی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کراچی کی فلاح و بہبود کے لئے کیا اقدامات کیے؟ آج جو پیپلز پارٹی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگایا اس کی خدمت میں واٹر بورڈ ، اور وہ تمام سہولیات حاضر ہیں جن کی مانگ پچھلا میئر کراچی کرتا رہا مگر ان کو فراہم نہیں کی گئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی الیکشن ثابت کر دیں گے کہ کراچی کی عوام وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں مختلف پروجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔ کراچی کو 50 فائر ٹینڈرز ،6 فلائی اوورز ، نشتر روڈ وفاقی حکومت نے دیے مستقبل میں کے فور اور گرین لائن جیسے بے شمار پروجیکٹس وفاقی حکومت کراچی کیلئے لا رہی ہے، آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ سندھ بورڈ آف ریونیو میں کراچی سے 95 فیصد ریونیو کراچی سے جمع ہوتا ہے مگر انہوں نے کراچی کے لیے بجٹ میں کیا رکھا؟ کراچی کا شہر جو روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا آج پیپلز پارٹی کی ناانصافیوں کی بدولت اندھیرے میں ڈوبا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ایک نااہل حکومت ہے صرف دو تین وزراء کو لفظی گولا باری کے لیے رکھا ہوا ہے۔ سندھ حکومت نے کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے صرف لاک ڈاؤن کا سہارا لیا کیوں کہ کراچی معاشی حب ہے اگر کراچی بند ہوگا تو پورا پاکستان بند ہوگا۔ کراچی بند ہوگا تو ریونیو کم ہوگا یہ ان کا یہی طریقہ کار ماضی میں بھی رہا۔ میرے حلقے این اے 247 میں سب سے زیادہ ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹیں ہیں میں جانتا ہوں اس لاک ڈاؤن سے وہ کتنے پریشان رہے۔ سندھ گورنمنٹ آج تک ایس او پیز نہ بنا سکی، تاجر برادری، شادی ہال ، ریسٹورنٹس غرض یہ کہ ہر طبقہ سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے پریشان ہے۔ کراچی کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے ڈی ایچ اے، کے سی بی بورڈ کے علاقوں میں ہم نے لائنوں، سیوریج ، پیور کے کام کروائے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے 628 سڑکوں کی اسکیمیں پی ٹی آئی نے مکمل کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی جی فنڈ کے تحت 9۔9 بلین کراچی کو دیے گئے مذید 21 بلین کراچی کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ گجر نالہ اورنگی نالہ محمود آباد نالہ سے 35 ارب وہاں سے منتقلی اور ماہانہ انسٹالمنٹ کی مد میں وفاق نے دیے۔ کراچی میں چائنا کٹنگ ہوئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریہیبلیٹیشن کے لئے عوام کو کسی مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ عزت زندگی گزار سکیں۔ ایڈمنسٹریشن سے ہم سوال کرتے ہیں قدیم جوبلی مارکیٹ مسمار کی گئی کے ایم سی نے کیا اقدامات اٹھائے۔ ہم ایڈمنسٹریٹر جس کو ہم مانتے نہیں سے سوال کرتے ہیں کراچی کے پانی اور دیگر سنگین مسائل کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں کیا آپ کے پاس کوئی پروگرام ہے جس سے کراچی کو روشنیوں کا شہر دوبارہ بنایا جا سکے۔ کراچی کی غیور عوام ان کے چہروں کو پہچانتی ہے اب حالات اور نتائج مختلف ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.