اسلام آباد کے بعد سندھ پولیس نے احتجاج کا اعلان کر دیا؟

0

اسلام آباد کے بعد سندھ پولیس نے احتجاج کا اعلان کر دیا؟

 سندھ پولیس کے افسران نے احتجاج کے لیے رابطے تیز کردیں

سندھ پولیس کے اہلکاروں کا بھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ

کراچی:ذرائع کے مطابق وفاق، پنجاب، کے پی کے، اور بلوچستان کی طرز پر سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل اپ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں  وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز پر غور ہیں۔

واضح رہےکہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضاء ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کےاحتجا ج کے اطلاعات پر اعلیٰ حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں امن و امان پر عاثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

سٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ایس ایس پی  ساؤتھ زبیر نظیر

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے احکامات پرکالا پل کے علاقے میں کاروائی

عائزہ خان کا ترک اداکارہ کے لئے محبت بھرا پیغام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.