سندھ کا پیسہ دبئی سے برآمد ہوتا ہے، فواد چوہدری

0

سندھ کا پیسہ دبئی سے برآمد ہوتا ہے، فواد چوہدری

                       کراچی بیوروچیف جاوید ہاشمی سے

کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے کہا کہ جو پیسہ سندھ میں دیتے ہیں وہ لانچوں سے باہر چلا جاتا ہے اور دبئی سے برآمد ہوتا ہے، یہ ضروری ہے جو پیسہ حکومت سندھ کو دیں اس کی مانیٹرنگ کی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں سننا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی سے جیتی ہے تو سڑکیں کیوں ٹھیک نہیں،ہم جو پیسہ سندھ میں دیتے ہیں وہ لانچوں سے باہر چلا جاتا ہے، ہم سے کہا جاتا ہے کہ پیسے کا پوچھا بھی نہیں جائے، یہ ضروری ہے کہ جو پیسہ سندھ کو دیں اس کی مانیٹرنگ کی جائے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ارسا نے کہا ہم مانیٹرنگ کریں گے کہ سندھ میں کتنا پانی داخل ہورہا ہے اور کتنا چوری ہورہا ہے، عام آدمی کی زمین کوپانی نہیں مل رہا، آصف زرداری ،فریال تالپور کی زمین پر پانی کیوں آرہا ہے، پانی چوری خود کر رہے ہیں ذمہ داری وفاق پر ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں پنجاب سندھ کا پانی چوری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کا حصہ کیوں نہیں ہے، سب سے بڑا دعویٰ سندھ حکومت نے کیا کہ پانی چوری ہو رہا ہے، جب پانی چوری کا معلوم کرنا چاہا تو مراد علی شاہ جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے، یہ سندھ میں پانی کا حساب بھی نہیں دینا چاہتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گھوٹکی میں گیس کے نام پر جتنا پیسہ لیا گھوٹکی کو تو پیرس ہونا چاہئے تھا، مگر مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پیسہ کہاں لگا رہی ہے، یہ جناب پیسوں کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سب سے بڑے دشمن یہ خود ہیں، یہ آخری الیکشن تھا جو انہوں نے جیت لیا، اگلے 2023ء کے انتخابات عمران خان خود لیڈ کریں گے، سندھ میں حکومت بنائیں گے۔

______________________________________

احتساب کا ڈرامہ انتقام میں بدل چکا ہے، سراج الحق

ایرانی صدارتی انتخاب، ابراہیم رئیسی کامیاب

لاہور میں اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے حلف نامے لیے جانے لگے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.