جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم 14 سال بعد سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

0

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم 14 سال بعد سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی ٹیم 2007 کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے-14 سال بعد جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کیھلے گی-

جنوبی افریقہ کا 38 رکنی اسکواڈ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا- جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوانٹن ڈی کوک کر رہے ہیں- اور ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے آفیشلز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں- جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی-

دونوں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا- جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری کو کھیلا جائے گا -سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے- سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے- یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں کیھلے جائے گے۔

لیکن سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا کرونا ٹیسٹ ہوگا- اور کرونا ٹیسٹ نتیجہ آنے تک وہ قرنتینہ رہیں گے-

کرونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کرسکیں گے- سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے ایک بار پھر کرو نا ٹیسٹنگ ہوگیئں-

دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سرکاری مہمان کے مساوی سکیورٹی فراہم کی جائے گی-

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ہے- آخری بار جنوبی افریقہ 2017  میں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوتی رہی ہیں اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے-1995  سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان 11سیریز میں سے 7 میں جنوبی افریقا جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے

رومانیہ کے سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ تجارت و صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں

عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا وجہ سامنے آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.