اسپیکر اسد قیصر کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹنگ کرانے سے انکار

0

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے ختم نہیں کرسکتا،توہین عدالت لگے یا نااہل قرار دیا جاؤں نتائج بھگتنے کو تیار ہوں۔ اردو خبریں کے مطابق اپوزیشن ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹنگ کرانے سے انکار کردیا۔
عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے ختم نہیں کرسکتا،توہین عدالت لگے یا نااہل قرار دیا جاؤں نتائج بھگتنے کو تیار ہوں۔مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران خان سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔ اسی طرح تحریک انصاف نے 20منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرا دیا، 20منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63اے کے تحت جمع کرایا گیا۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ اراکین نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

منحرف اراکین کو شوکاز بھی جاری کیے گئے۔منحرف اراکین نے شوکاز نوٹسز کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی شروع کی جائے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی تیاری کرلی۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ذمہ داری سینئر وکیل زاہد حامد کو سونپ دی گئی ہے۔
مزید برآں پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ کے7 اپریل 2022 کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست دائرکردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ، درخواست میں 5 رکنی بنچ کے 7 اپریل کے حکم کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی، عدم اعتماد یا وزیراعظم انتخاب 1973 کے آئین میں تفصیل سے لکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی، جو آئینی تھی، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو مائیکرومینج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے 7اپریل کے حکم کو واپس لیا جائے۔

__________________________________________________________________

ہماری جماعت پاکستان کے آئین، نظریہ اور جغرافیہ کا تحفظ کرے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.