وزیر اعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود عہدے سے مستعفی ہو گئے

0

وزیر اعظم کے معاون خصوصی وقار مسعود عہدے سے مستعفی ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے عہدے سے استعفی دےد یا۔

اردو خبریں کے مطابق وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر  مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکہ سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ڈاکٹر وقار مسعود نے 2002 میں سیکرٹری کے طور پر پروموشن کے بعد  اقتصادی امور ، خزانہ ، پٹرولیم اور ٹیکسٹائل جیسی اہم اقتصادی وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔

 ___________________________________________________

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

کسی ریسٹورنٹ میں مشروب آرڈر کرتے ہوئے کتنی برف ڈلوانی چاہیے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.