ایس ایس پی ایسٹ نے کیمرہ مین پر تشدد میں ملوث4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا

0

ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کا احتجاج رنگ لایا اور ایس ایس پی ایسٹ نے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا نوٹیفیکیشن جاری
کراچی (بیوروچیف جاوید ہاشمی سے) 14 مئی
ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین کے وفد نے صدر صدیق سنگھار کی قیادت میں ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی سے ملاقات کی اور ریحان سبحان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کروایا اور تحریری درخواست بھی جمع کروائی جس میں اس کیس پر کی گئی کاروائی سے متعلق تحفظات ظاہر کیے گئے تھے ایس ایس پی سدوزئی صاحب نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پولیس میں تربیت کا فقدان ہے اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اسی وجہ مسائل پیدا ہوتے ہیں اے سی جے کے مطالبے پر چاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کے ماتحت محمکہ جاتی انکوائری کروانے کا ہدایت نامہ بھی جاری کیا ساتھ چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا انہوں نے بعد از انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر کے اندراج کی یقین دہانی بھی کروائی وفد نے ایس ایس پی کو باور کروایا کے ایس ایچ او شاہراہ فیصل کا رویہ قطعی پیشہ ورانہ نہیں تھا وہ اس واقعے میں مکمل طور پر غائب اور غیر فعال نظر آئے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ایس ایس پی نے پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین ریحان سبحان سے پولیس کے رویے پر معذرت کی اور شرمندگی کا اظہار کیا ACJ کےوفد میں نائب صدر شکیل خان، جنرل سیکریٹری فرحان الیاس ،جوائنٹ سیکریٹری رمیز وہرہ ، اراکین گورننگ باڈی عاطف قریشی، شاکر طالب، طالب ملک ، اجمل شاہ ، اور ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سرپرست اعلی سید امتیاز الحق بخاری شامل تھے ، ACJ ان تمام دوستوں کی مشکور ہے جو اس معاملے پر رابطے میں رہے CRA اورKUJ’s نے جو موثر کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے بالخصوص فہیم صدیقی , طلحہ ہاشمی ، عاجز جمالی ، شعیب خان ، راجہ طارق نے جس طرح معاونت کی اور لمحہ بہ لمحہ خبر گیری کرتے رہے اس پر ان کے شکر گزار ہیں واضح رہے کے ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ نے آج چار بجے ریحان سبحان تشدد کیس کے معاملے پر احتجاج کی کال دی تھی جس پر وڈیو جرنلسٹ کی بڑی تعداد شاہراہ فیصل تھانے پر جمع ہو گئی تھی پر ایس ایس پی ایسٹ کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا گیا اور انکوائری رپورٹ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،

 

31 بچوں ،20 خواتین سمیت 122 فلسطینی شہید 900 افراد زخمی
  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.