جماعت اسلامی پنجاب کالونی کے تحت استحکام پاکستان ریلی ،پیرزادہ برادری کا پیپلزپارٹی چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان 

0

جماعت اسلامی پنجاب کالونی کے تحت استحکام پاکستان ریلی ،پیرزادہ برداری کا پیپلزپارٹی چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان 

جماعت اسلامی کے تحت پنجاب کالونی CBC وارڈ 9 اور دہلی کالونی CBC وارڈ  8 کے تحت استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما سفیان دلاور،اسلام بٹ،محمد علی اعجاز نے کی۔۔۔ریلی کا آغاز قمر الاسلام مسجد پنجاب کالونی سے ہوا۔۔۔ریلی مختلف گلیوں سے گزرتے ہوئے چانڈیوں ولیج پہنچی جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے پیرزادہ خاندان نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پوری برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پیرزادہ برادری کو دل کی گہرائیوں سے جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہا اور پیرزادہ برادری کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا۔۔۔پیزادہ برادری کی جانب سےجماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔۔۔ ریلی میں اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔۔۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے آنے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو بھرپور تعاون اور کامیاب کرنے کا عزم کیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پی ٹی آئی وارڈ 8 دہلی کالونی میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا اور آتش بازی کا مظاہرہ

پچھتر75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا 

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.