بلدیاتی اداروں کی مضبوطی حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، نجم احمد شاہ

0

بلدیاتی اداروں کی مضبوطی حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، نجم احمد شاہ

کراچی(رپورٹ)

سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی سمیت تمام بلدیاتی اداروں کی مالی خود مختاری اور استحکام حکومت سندھ کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے جس کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

نجم احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے کے ایم سی کو 170 ملین کی گرانٹ کا فیصلہ درحقیقت اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت سندھ تمام اداروں کی بحالی اور مضبوطی کے لئے کوشاں ہے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق کے ایم سی کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی سے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگا۔

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کے ایم سی کے امور کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے رکن سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو مستقل بنیادوں پر نفع بخش اور مثالی ادارہ بنانے کے لئے سنجیدہ مشاورتی عمل کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ثمرات سے عنقریب شہر کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.