عمران ریاض کو زہر دینے کا شبہ، وکیل علی اشفاق نے تفصیلات بتا دیں

0

معروف اینکر عمران ریاض خان کو دورانِ حراست زہر دئیے جانے کے شبے کے حوالے سے ان کے وکیل عل اشفاق نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں عمران ریاض نے اپنے جسم میں کچھ علامات محسوس کیں جس بنیاد پر انہوں نے اپنے خاندانی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔عمران ریاض کے خاندانی ڈاکٹر نے انہیں کہا کہ مزید ڈاکٹرز کو بھی پینل پر لیا جائے۔
بعدازاں 3 ڈاکٹرز کے پینل نے عمران ریاض کا تفصیلی معائنہ کیا۔جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ مخصوص میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی لیکن وہ ٹیسٹ کروانے کی سہولت پاکستان میں موجود نہیں۔اس مقصد کے لیے عمران ریاض کو دبئی جانا تھا جہاں انٹرنیشنل لیب میں ان کے سیمپل لیے جانے تھے جو وہاں سے جرمنی جانے تھے اور دو ہفتے بعد اس کی رپورٹ آنی تھی۔

اس رپورٹ سے ہی واضح ہو گا کہ آیا ہمارے خدشات درست ہیں یا نہیں۔ہم نے بہت مشکلوں سے عمران ریاض کے لیے دبئی میں اپائٹمنٹ حاصل کی لیکن جب وہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو عمران ریاض کو بتایا گیا کہ آپ کا نام سٹاپ لسٹ میں ہے جب کہ قانون میں ایسی کسی لسٹ کا جواز موجود نہیں۔کسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا واحد راستہ ای سی ایل ہے۔قانون کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کی منظوری کا اختیار وفاقی کابینہ کو حاصل ہوتا ہے۔
علی اشفاق نے مزید کہا کہ عمران ریاض کا ٹیسٹ کیا جائے گا اس کی رپورٹ سے ہی واضح ہو گا کہ دورانِ حراست انہیں کوئی چیز دی گئی یا پھر یہ علامات کسی اور چیز کی ہیں کیونکہ عمران ریاض گذشتہ دنوں دباؤ سے بھی گزرے۔ڈاکٹرز کے مطابق ایسی صورتحال دو ممکنہ وجوہات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے یا تو انتہائی سطح کا دباؤ ہو یا دوسری صورت میں یہ سلو پوائزن کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
انہی وجوہات کی بنا پر ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہے تاکہ حتمی تعین کی جا سکے۔ علی اشفاق نے کہا کہ عمران ریاض کے خلاف مقدمات عدالت ایک بعد ایک ختم کر رہی ہے۔ عمران ریاض کے خلاف مزید ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں جس کی تفصیلات ہم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.