افغانستان سے سفارتی مشن معطل کرکے قطر منتقل کردیا، امریکا

0

افغانستان سے سفارتی مشن معطل کرکے قطر منتقل کردیا، امریکا

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل کر کے قطر منتقل

کر دیا ہے، تسلیم کیے جانے اور تعاون حاصل کرنے کے لیے طالبان کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی افغان حکومت سے تعاون امریکی مفاد کی روشنی میں کیا جائے گا، انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ امداد طالبان کے بجائے عالمی اداروں سے افغان عوام تک پہنچائیں گے، ہم قطر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ایک لاکھ 23ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سےبحفاظت منتقل کیا، افغانستان میں سو سے دو سو کےقریب امریکی رہ گئے ہیں صحیح تعداد کا تعین کر رہے ہیں ۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ معلوم کر رہے ہیں کہ امریکی افغانستان سےنکلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سفری دستاویزات رکھنے والوں کو ملک سےجانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

__________________________________________________________________

افغانستان سے انخلاء: کن ایئر فورسز، فضائی کمپنیوں نے کردار ادا کیا

خیر پور:طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

خیر پور:طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.