واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے قریب مشکوک گاڑی، دھماکہ خیز مواد کا خدشہ، ہنگامہ برپا، علاقہ خالی کرالیا گیا

0

 امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیپٹل بلڈنگ اور کانگریس لائبریری کے قریب ایک مشکوک گاڑی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کیپٹل کے قریب پولیس کو ایک مشکوک گاڑی ملی ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے۔

کیپٹل پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے کو خالی کردیں۔ پولیس دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں اب فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) بھی شامل ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پک اپ ٹرک میں موجود ایک شخص نے بم دھماکے کی دھمکی دی جس کے بعد کانگریس اور سینیٹ کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ۔ اس کے علاوہ قریب ہی موجود ریپبلکن پارٹی کا نیشنل کمیٹی ہیڈ کوارٹرز بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

__________________________________________________________________

ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر لڑکی کو محبت کی تلاش، پسند کا لڑکا مل گیا لیکن پروفائل دیکھی تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے سے زمین نکل گئی، اس کا شوہر نہ تھا بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

’ماﺅں نے اپنے بچے تک کئی فٹ اونچی باڑ کے اندر اچھال دیئے‘ لوگوں کی کابل سے نکلنے کی کوشش، غیرملکی میڈیا کاایسا دعویٰ کہ دل کانپ اٹھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.