مٹھائی پھر ضائع ہو گی، وزیراعظم آج اہم اعلان کریں گے

0

سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوگا ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں ممکنہ قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا ، اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ، اس اجلاس میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، جہاں وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہوا ہے ، یہ اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جب کہ آج شام کے وقت وزیر اعظم عمران خان قوم سے بھی خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حکومت کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.