پنج شیر کے 3 اضلاع پر طالبان کا قبضہ

0

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے صوبے پنج شیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے مزاحمتی فورس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجواتے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔

_________________________________________________________________

جہاز پرانی جگہ سے ہزار فٹ سمندر کی طرف آگیا

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا

نور مقدم قتل کیس،عدالت نے تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.