ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرپر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف کے پی کے میں مقدمے درج کرنے کا تحریک انصاف کا اعلان

0

خیبر پختونخوا حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق یہ مقدمات کریمینل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت درج کیے جارہے ہیں.

بیرسٹر سیف کے مطابق مقدمات درج کرنے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کو سیکشن 196 کے تحت اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز 108A 153A اور 505 کے تحت درج کیے جائیں گے.

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سابقہ وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی ائی علی امین گنڈاپور کی شکایت پر مقدمات درج کریں گے انہوں نے کہاکہ مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بنا پر درج کئے جارہے ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.