وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

0

وزیراعظم عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جہاں وزیراعظم عمران خان نے 30 جنوری کو حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی کوشش کی مذمت کی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بروقت اور مؤثر فضائی ردِعمل کی تعریف کی۔ 

انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ 

وزیراعظم نے حوثی باغیوں کے حملوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کے حملوں سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ اور فروغ کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کی

__________________________________________________________________

جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.