خواجہ اجمیر نگری فنگشنل لیگ کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، سردار عبدالرحیم
خواجہ اجمیر نگری فنگشنل لیگ کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے- سردار عبدالرحیم
کراچی کسی کا نہیں ہم سب کا ہے ،خواجہ اجمیر نگری میں فنگشنل لیگ کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،پولیس روایتی سستی کے بجائے ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرے،سید مصطفی کمال سے بات چیت ہوئی ہے،ہم شہید سورھیہ بادشاھ کے پیروکار ہیں،ہم ڈرنے والے نہیں- سردار عبدالرحیم
کراچی (رپورٹ جاوید ہاشمی)
پاکستان مسلم لیگ فنگشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی پریس کلب میں فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئیر بیریسٹر ارشد شر بلوچ،ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر بابر جھانگیر کہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب کے پیغام متحد سندھ مضبوط پاکستان کے نعرے تلے کراچی کی عوام کو یکجا کرنے آئے ہیں ،اور کراچی کی عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے،ہمیں کراچی کی عوام کی خدمت کرنی ہے کراچی کے گلی کوچوں میں فنگشنل لیگ کے نعرے گونج رہیں ہے،جس کی کسی نہ کسی کو تکلیف ہوئی ہے کہ روزنانہ سینکڑوں کے تعداد میں شہری فنکشنل لیگ میں شامل ہورہے ہیں،شہید سورھیہ بادشاھ نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور انگریزوں نے حر تحریک کے خلاف جنگ لڑی ،ہم اس سے متاثر ہیں ہم سے نہ ٹکرایا جائے،انہوں نے کہا کہ 24 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری میں ہمارے دفتر پر فائرنگ کی گئی،اور اس سے پہلے ہماری وال چاکنگ مٹائی گئی،ہم نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ون فائیو پر اطلاع دی ،اور رپورٹ درج کرائی مگر ابھی تک پولیس روایتی سست روی کا شکار ہے،ہم کراچی کے حالات کو بہتر سمجھتے ہیں،پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال سے بات ہوئے ہے اور انہیں محبت کا پیغام دیا ہے،ہماری خواہش تھی کہ پی ایس پی کہ ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے دہشتگردوں کو بےنقاب کریں،مگر پی ایس پی کے لوگوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے سے انکار کردیا،ہم پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم سے تعاون کیا،اگر اس حملے میں کوئی سیاسی پارٹی ملوث ہے ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں،ہم انصاف چاہتے ہیں،پولیس کا کام ہے دھشتگردوں کو پکڑنا،خوف و حراس پھیلانے کہ لیے اس قسم کے ہتکنڈے استعال کیے جارہے ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں،کیونکہ ہم شہید سورھیہ بادشاھ کے ماننے والے ہیں،