ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

0

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہےاور مختلف شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

قوم 75 واں یوم آزادی آج شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، کورونا سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعاوں سے ہوا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے، مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

دوسری جانب جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدراسلام آباد میں جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.