امریکیوں کو پاکستانی ہوٹلوں میں بٹھادیا ،اب اسلام آباد کی طرف مارچ اور جلسے ہونگے

0

امریکیوں کو پاکستانی ہوٹلوں میں بٹھادیا ،اب اسلام آباد کی طرف مارچ اور جلسے ہونگے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں نے تین سال میں پاکستان کو غیر محفوظ ریاست بنا دیا ہے، معیشت جمود کا کا شکار ہے، حکمرانوں نےکشمیر مودی کو بیچ دیا، کسی کے مفاد کیلئے ملکی جغرافیہ بدل دیا، اب اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا،جلسے ہونگے روڈ کارواں بھی ہوگا، انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، آپ کا احتساب کرنا ہوگا۔

اڈے کس نے مانگے، تم نے تو امریکیوں کو لا کر پاکستانی ہوٹلوں میں بیٹھا دیا،امریکاافغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کیلئے نئی شرطیں نہ لگائے، 

جلسے میں شرکت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان سے لوگ پہنچے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب میں مزید کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے غریب انسان کا جینا مشکل ہوگیا ہے پہلے ایک گھر میں تین روزگار والے دو بیروزگار ہوا کرتے تھے اب ایک گھر میں پانچ میں سے چار بیروزگار ہیں، لوگوں کیلئے راشن لینا مشکل ہوچکا ہے، یہ پاکستان کو کہاں پہنچادیا گیا ہے، پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بنا تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے تحت ملکی نظام کو چلانا ہے، پی ڈی ایم نے ملکی حالات اور سیاست سے عوام کو آگاہ کیا، حکومت نے تین سال میں پاکستان کو غیر محفوظ ریاست بنادیا، پاکستان کے عوام کو دنیا میں ممتاز مقام دلا کر ہی دم لیں گے ۔ 

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم زندہ ہے ہم اپنے سفر کو نہیں روکیں گے،کورونا کی وجہ سے پی ڈی ایم کے جلسوں کا تسلسل متاثر ہوا،جلسے نہیں ہوئے تو کہا گیا یہ خاموش ہوگیا لیکن آج کا جلسہ بتارہا ہے پی ڈی ایم زندہ اورفعال ہے ۔ 

انہوں نے کہا دنیا آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، یہ ناجائز حکومت ہے اسکو عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں جعلی حکومت جبر کیساتھ کرسی پر بیٹھی ہے، لوگوں اٹھو، انقلاب لاؤ،انقلاب کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ۔ فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی تخمینہ ساڑھے 5 فیصد دیا گیا،اگلے سال 6.5 فیصد کے تخمینہ کا اعلان ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ جعلی حکمرانوں نے 3 سال میں ریاست کو غیر محفوظ بنادیا،ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا محرم کا مہینہ یہی بتاتا ہے یزید کے خلاف بیعت نہیں کرنی، آج چینی اور گندم ناپید ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا سے تجارت کیلئے پاکستان کے راستوں کو ترجیح دی،سی پیک دنیا کے دیگر ممالک کو ہضم نہیں ہوا، ہم نے چین سے کہا کہ پاکستان کے راستے سے دنیا کیساتھ تجارت کرو، چین کی 70سالہ دوستی کو معاشی دوستی میں تبدیل کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران کبھی کبھی نمائش کیلئے امریکا کیخلاف بیان دیتے ہیں،عمران نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے، عمران خان کہتا ہے ہم امریکا کو اڈے نہیں دینگے، عمران خان تم سے اڈے مانگ کون رہا ہے ،امریکا تو پہلے ہی ہمارے اڈے استعمال کررہا ہے۔ 

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا ووٹ چوری کرکے پی ٹی آئی کو دیا گیا یہ نااہل لوگ حکومت کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو نظر میں رکھا جاتا ہے لیکن خطے میں رہنے والے عوام کی کوئی فکر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب صرف جلسے نہیں ہونگے۔ 

افغانستان کے حوالے سے فضل الرحمن نے کہا میں افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ جس فراخ دلی کا مظاہرہ افغانستان کی ایک فاتح امارات اسلامیہ نے کیا ہے آپ کو بھی اسی فراغ دلی کے ساتھ انکی اس دعوت کو قبول کرلینا چاہئے ۔

آپ انکی پیش کش کو غیر مشروط طور پر قبول کریں، امریکا معاہدے کی پاسداری کرے، وسیع البنیاد حکومت کے قیام کیلئے نئی نئی شرطیں نہ لگائی جائیں، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مستحکم اور اچھے تعلقات ہوں، ہم افغانستان کے اندر وہاں کا سیاسی استحکام پاکستان کا مفاد سمجھتے ہیں ۔ ایران، چائنا کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اس حکومت نے تو پچھلی حکومت کی دی ہوئی چیزوں کو بھی برباد کردیا ۔ 

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران خان کو کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ریاستی موقف بھی نہیں پتا مودی عمران خان کا فون اٹھانے کو تیار نہیں، آج پاکستان تنہائی کا شکار ہے، گلگت اور کشمیر میں لوگوں کا ووٹ چوری کر کے پی ٹی آئی کو دبا گیا۔ افغان صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مندوب کو شریک نہیں کیا گیا۔ 

____________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.