طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے پاکستان کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق تحفظات پراعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق ملا ہیبت اللہ کی ہدایت پر پاکستان کے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق تحفظات پر 3 رکنی کمیشن حال ہی میں بنایا گیا جس نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ طالبان کمیشن نے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماو¿ں کو پاکستان کے ساتھ معاملات حل کرنے اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عام معافی کی صورت میں خاندانوں کے ہمراہ واپس جانے پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے اب تک پاکستان اور افغان طالبان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھی جمعے کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کا معاملہ سابقہ افغان حکومت کے سامنے بھی اٹھاتے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ آنے والی افغان حکومت کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھاتے رہیں گے۔
_____________________________________________________________
طالبان کی پنجشیر کی طرف پیش قدمی شروع
وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر گفتگو