برطانوی وزیراعظم نے  اسلام مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی

0

برطانوی وزیراعظم نے  اسلام مخالف ریمارکس پر معافی مانگ لی
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر  غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلام فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔بورس جانسن نے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے کالم میں برقع پہنیں مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے

___________________________________________________

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کورونا ہو گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا 

چوہدر ی نثار کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، مریم نواز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.