کابینہ میرٹ پر بنی، جو جس جرم کا ایکسپرٹ اسی محکمے کا وزیر، فواد چوہدری

0

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو جس جرم کا ماہر ہے اسے اسی محمکے کا وزیر بنادیا گیا۔ 

لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورے پاکستان کا رنگ صرف پی ٹی آئی کے جلسے میں نظر آتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادیاں مانگی نہیں جاتیں، آزادیاں بھکاریوں کو نہیں ملتیں، آزادیاں چھیننی پڑتی ہیں۔ 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب پاکستان میں عمران خان کی حکومت تھی ہم ایک سمت میں چل رہے تھے، لیکن آج پاکستان کے فیصلے واشنگٹن میں ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی جو کابینہ مجرموں اور پاکستان دشمنوں پر مبنی کابینہ ہے۔ آج کہا جارہا ہے کہ کابینہ میرٹ پر بنی ہے، جو جس جرم کا ایکسپرٹ ہے اسے اسی محکمے کا وزیر بنادیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آپ الیکشن کا اعلان کردیں ورنہ ہم اعلان کروا کر رہیں گے۔

__________________________________________________________________

سازش کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی، جب تک میر جعفر اور میر صادق نہ ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.