تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

0

تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نےعوام کا جینا محال بنا دیا ہے آئے روز ڈکیتی معمول بن گیا ہے

ڈکیتوں کا موٹرساٸیکل نمبر, سیل فونز کا ای ایم آٸی نمبرز اور جہاں سیل فونز استعمال ہورہے ہیں وہاں کی لوکیشن دینے پر بھی کوٸی کارواٸی نہیں

کراچی (کراٸم رپورٹر) تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا آئے روز ڈاکو عوام کو لوٹنے میں مصروف جبکہ پولیس خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے

تفصیلات کے مطابق تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نےعوام کا جینا محال بنا دیا ہے آئے روز ڈکیتی معمول بن گیا ہے بھٹاٸی کالونی میں کوٸی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن واردت نہ ہوتی ہوں۔

2مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود بھٹاٸی کالونی سے ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور 2عدد سیل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھےجس کی ایف اٸی آر 733-2020  تاریخ 28 اکتوبر  2020تھانہ ابراہیم حیدری میں درج ہے مگر ایک ماہ کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کوٸی ہیش رفت نہیں ہوٸی جبکہ ڈکیتوں کا موٹرساٸیکل نمبر, سیل فونز کا ای ایم آٸی نمبرز اور جہاں سیل فونز استعمال ہورہے ہیں وہاں کی لوکیشن پھر بھی پولیس کی طرف سے کوٸی کارواٸی عمل میں نہیں لاٸی گٸی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.