مہلک کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 زندگیاں نگل گیا جبکہ چار ہزار 103 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق کورونا وائرس سے حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی ، اب تک 11 لاکھ 67 ہزار 791 پاکستانی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 92 ہزار 941 زیر علاج ہیں ۔
این سی او سی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 33 ہزار 931 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چھ ہزار 924 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 51 ہزار 77 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 326 ہے ، 11 ہزار 959 افراد کی کورونا کے باعث اموات ہوئیں جبکہ صوبے میں ایکٹو کیسز 24 ہزار 311 ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 15 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 7 ہزار 761 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرا رہے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 99 ہزار 910 افراد میں مہلک کورونا وائرس پایا گیا ، 173 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ 377 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
گلگت بلتستان میں نو ہزار 952 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 173 اموات ہوئیں جبکہ 377 زیر علاج ہیں ۔صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 248 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 339افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 475 ایکٹو کیسز ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 380 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 702 افراد دم توڑ گئے ، ریاست میں دو ہزار 722 افراد مریض زیر علاج ہیں ۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے
پنج شیر پر حملہ ناکام بنادیا، سابق افغان وزیر دفاع، پنج شیر ہمارے محاصرے میں ہے، طالبان