اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج

0

اسلام آباد(اردوخبریں نیوزڈیسک ) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت  نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نےاعتراض عائدکردیا جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ دستاویزات نامکمل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہی ہے۔ 

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی الیکشن کیس کا 11 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تھا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.