سندھ پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،منصور اجمیری

0

سندھ پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،منصور اجمیری

__________________________________________________________________

محکمہ سندھ پولیس نے دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاﺅنس ومراعات بڑھانے کا فیصلہ کیاہے،

تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کا شکریہ جنہوں نے اس مسئلے پر اسمبلیوں میں آواز اٹھائی، منصور اجمیری

کراچی (اسٹاف رپورٹ)سندھ حکومت نے سپاہی سے اے ایس آئی رینک تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جو کہ خوش آئند ہے آخرکار ہماری محنت رنگ لے آئی ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء منصور محمد اجمیری نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نےاس اہم مسئلے پر اسمبلیوں میں آواز اٹھائی جبکہ انہوں نے فیڈرل اور سندھ حکومت کی اعلی قیادت اور خاص کر چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سندھ پولیس کے جوانوں کے لیے یہ اہم فیصلہ لیا اور سندھ پولیس کے جوانوں کو بھی باقی صوبوں کے برابر تنخواہ اور اسکیل کرنے کے لیے ٹیم بنائی. تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس میں دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاﺅنس ودیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔5رکنی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، جس میں آئی جی سندھ اور سیکریٹری فنانس کمیٹی شامل ہیں۔اسی طرح سیکرٹری سروسزاور سیکرٹری لاء بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے

__________________________________________________________________

لکس اسٹائل ایوارڈز، بہترین ’ایمرجنگ ٹیلنٹ‘ نازش جہانگیر یا پہلاج حسن؟

مہلک کورونا وائرس مزید 89 زندگیاں نگل گیا ، چار ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.