احتساب کا ڈرامہ انتقام میں بدل چکا ہے، سراج الحق
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو دبانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا گیا جو انتقام میں بدل چکا ہے۔
فیصل آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو حکومت میں ہے، ان کا احتساب نہیں ہوتا، نیب کو چینی، ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیئے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو تقسیم کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا۔
______________________________________
مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والا ملزم عزیز الرحمن گرفتار
ایرانی صدارتی انتخاب، ابراہیم رئیسی کامیاب