الیکشن کمیشن اپنے آئینی کردار کیلئے کسی کو جوابدہ نہیں

0

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کوحکم  جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ اسلحہ برادر اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.