وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو الیکشن کمیشن نے ڈیم کی افتتاح سے روک دیا

0

اسلام آباد (اردوخبریں مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا۔

اردوخبریں کے مطابق شہباز شریف نے بدھ کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنا تھا تاہم جس جگہ ڈیم واقع ہے وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کی حدود میں آتا ہے اور یہاں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ اسی لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وزیر اعظم کو ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کرکے انہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔پرنسپل سیکریٹری نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا: مفتاح اسماعیل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.