الیکشن کمیشن نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی، پرویز اشرف

0

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے رکنیت ختم ہونے والے تمام اراکین کے نام ایوان میں پڑھ کر سنائے۔

مزید پڑھیں: سردار طالب نکئی اور نواز الہٰی کے استعفے منظور نہیں ہوئے 

اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 112 ارکان کی رکنیت ختم کی۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.