الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا

0

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کی یوسی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں توڑی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کو پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

فردوس شمیم کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا جائے: الیکشن کمشنر سندھ

 الیکشن کمشنر سندھ نے ڈی آر او ایسٹ کو مراسلے میں کہا ہے کہ میڈیا کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑی، یہ عمل انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فوری پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا جائے، پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل توڑنےکی فوری رپورٹ بھی دی جائے۔

فردوس شمیم نقوی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے الیکشن الیکشن کو خط لکھ کر فردوس شمیم نقوی کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا ہے کہ فوٹیجزمیں دیکھا جا سکتا ہے فردوس شمیم نقوی ضلع ایسٹ میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوٹیجز میں نظر آرہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی بیلٹ باکس کو کھول رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلاتا خیر نوٹس لے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی تھی۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے بیلٹ بوکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔

فردوس شمیم نقوی نے سولجر بازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔

کراچی کی 246 یوسیز میں ووٹنگ

واضح رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ہر یونین کونسل میں 4 وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہو گا۔

ہر یونین کونسل 11 ارکان پر مشتمل ہوگی، یونین کونسل میں 6 افراد براہِ راست منتخب ہوں گے۔

__________________________________________________________________امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ووٹ ڈال دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.