وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کھٹائی میں پڑ گیا

0

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں، اجلاس آج نہیں ہو سکتا۔ق لیگ کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے۔ترجمان ق لیگ نے مزید کہا کہ گزٹ نوٹیفیکشین جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔

تاہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک حکمنامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہونا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آج کا اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے۔

دوسری جانب ) پاکستان مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی گنڈاسا لے کر نکلے ہیں تو ہمارے پاس بھی گنڈاسا ہے، پرویزالٰہی کے نمبرز پورے نہیں وہ ہمارے 40ارکان کو معطل کرنا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی صاحب آپ بڑے پرانے کھلاڑی ہیں، آئین کے مطابق امیدواروں کے کاغذات جمع ہوجائیں تو اگلے روز الیکشن ہوتا ہے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل پریس کانفرنسز کا زمانہ ہے، عوام ہیجانی کیفیت میں گرفتار ہیں،صورتحال ہر گھنٹے بعد بدل رہی ہے، عمران نیازی خود کش بمبار بن کر آئین پاکستان پر گرنا چاہتا ہے، سسٹم کو تباہ کرنا چاہتا ہے،ہر وہ اقدام کرنا چاہتا ہے جس سے آئین پاکستان کی روح پامال ہو، آئین بڑی محنت سے بنا ہے، جب آئین ٹوٹتا ہے تو بنانا ری پبلک بنتی ہے، عمران نیازی پاکستان یہی بنانا چاہتا ہے، ایک ماہ میں ڈالر8ر

__________________________________________________________________

وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس آج دوبارہ طلب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.