کراچی میں دہشتگرد حملے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں گے

0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین کے دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں گذشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے۔دہشتگردی کا واقعہ کراچی میں ہوا۔کراچی میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشگتردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں ، ہر ممکن سہولت دیں گے۔مذہب کے نام پر شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشتگردی دیکھی ہے۔ پاکستان اور چین کا رشتہ لازاوال ہے، کبھی متاثر نہیں ہو گا۔ واقعے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان اور چین کی دوستی سے سب واقف ہیں۔اس دوستی میں ذوالفقار، شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کا کردار ہے۔اپنے دوستوں کا خیال رکھنا پاکستانیوں کی روایت ہے۔کوئی پاکستانی برداشت نہیں کر سکتا مہمانوں کے ساتھ دہشتگردی ہو۔پاکستان کے عام نے دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا۔شہریوں کو مذہب کے نام پردہشگردی کا نشانہ بنایا گیا۔اساتذہ اپنا گھر چھوڑ کر پاکستان تعلیم دینے آئے۔
یہ حملہ پاکستان اور چین کی دوستی پر کیا گیا۔اس قسم کے دہشتگردی کے واقعے کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس قسم کے دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔دنیا کو دکھائیں گے پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں دہشتگرد حملے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں گے۔پاکستانیوں اور چینی باشندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔خیال رہے کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے ، یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر خاتون بمبار نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا یا جب چینی اساتذہ کی وین اندر داخل ہونے والی تھی ، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی گئی ، دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

__________________________________________________________________

گرفتاریوں سے سیالکوٹ جلسہ نہیں روکا جاسکتا، شفقت محمود

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.