حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں، حافظ حمد

0

پوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کہتے ہیں مافیاز کام نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اور آپ کی حکومت اتنی بے بس ہے، تو مستعفی ہو کر گھر جائیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں، آٹا، چینی، دوائی، پٹرول مافیاز کی لمبی فہرست ہے، جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی۔

__________________________________________________________________

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

خلیجِ بنگال میں بننے والے طوفان سے پاکستان کو خطرہ نہیں: محکمۂ موسمیات

سستے ایندھن سے بجلی کی پیدا وار ، نیپرا نے بڑا قدم اٹھا لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.