وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا

0

وفاقی حکومت نے لندن میں قیام پذیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی ڈاکٹر کی نواز شریف کی یہ میڈیکل رپورٹ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں اور آرام سے لندن میں رہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شال نےتیار کی ہے اور اسے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے عدالت میں جمع کرایا گیا۔

نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اینجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہ

__________________________________________________________________

سپریم کورٹ کا فیصلہ: MQM نے عدالت سے رجوع کر لی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.