وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ تفصیلات
کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر
اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جس کی تصدیق وفاقی
وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کی۔ سماجی رابطوں کی ویب
سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ
کی منظوری اور تمام تر قانونی ضابطے مکمل ہونے کے بعد پر مسلم لیگ ن کے
رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ بھی
اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر نون لیگ کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 17, 2021
___________________________________________________
غزہ پر ساتویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 42 فلسطینی شہید درجنوں زخمی
ڈیفنس بنگلوں میں چوریاں کرنے والے گروہ کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا
فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم، بلوچستان حکومت کا بڑا اعلان ، سب صوبوں پر بازی لے لی
احساس پروگرام دنیا کے 4 بڑے پروگراموں میں شامل ہونے پر وزیراعظم کی اپنی ٹیم کو مبارک باد