وفاق سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے، ناصر شاہ

0

وفاق سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ وفاق وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف سازشیں کررہاہے ‘ہمیں سب معلوم ہے جبکہ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بات کرکے فواد چودھری کی نوکری پکی نہیں ہونی۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کہتے ہیں کہ ان کو وزیر اعلیٰ سندھ اس لئے پسند نہیں کہ وہ آئین وقانون کی بات کرتاہے ‘ہمیں پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ‘صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ آرٹیکل 140 کی بات کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کو آئین کے کس آرٹیکل کے تحت توڑا گیا۔

سندھ کے عوام اور ان کے حقوق کی بات کرنا اگر جرم ہے تو وزیر اعلیٰ سندھ یہ جرم کرتا رہے گا اور سندھ کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری کس منہ سے سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 140-A کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ خود عدلیہ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو توڑنے پر فیصلہ دیا ہے کہ ان کو بحال کیا جائے اور وہ اس پر بھی عمل درآمد نہیں کررہے ہیں

___________________________________________________

سوائے سندھ کے پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے،کوئی لندن سے حکمرانی کرتا ہے کوئی دبئی سے کوئی کینیڈا سے

وزیراعلی  کا ہفتے میں صرف ایک دن  کاروبار کی بندش کا اعلان ، جانئے کس دن کاروبار بند کرنا پڑے گا

سبحان اللہ ، مسجد الحرام میں آب زم زم مہیا کرنے کے لئے ربورٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.