علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کا پہلا یوم تاسیس علوی ہاؤس میں منایا گیا

0

علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کا پہلا یوم تاسیس علوی ہاؤس میں منایا گیا                                 کراچی( رپورٹ جاوید ہاشمی ) علوی فیملی علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے عہداران کے علاؤہ کراچی کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین حنظلہ علوی نے کہا الحمداللہ علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کو آج 1 سال مکمل ہوگیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے اس 1سال میں راشن کی تقسیم سے لے کرعوام کیلئے میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے کام کیا ہمارا مشن ہے”انسانیت کا احترام پاکستان کی شان” علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب میں ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی سیکریٹری آئی این آر رولز اینڈ ریگولیشن گورنمنٹ سندھ معزز ججزصا حبان عزیرغوری .شہباز شیخ ، اے ایس پی وحید حسین جیل خانہ جات ، کیپٹن انیس، انور علی کنٹرولر ایگزمینشن میٹرک اںٹربورڈ میرپور خاص ، ڈاکٹر راؤ شعیب محمد ایڈوکیٹ اشرف ڈاکٹر الیاس اور انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف نے شرکت کی علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مظہر حسین علوی بانی علوی پاکستان ویلفیر سوسائٹی نے انسانیت کی خدمت کرنے والوں میں اعزازی شلیڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیےاس تقریب میں علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین حنظلہ علوی وائس چیرمین انجینیر عبدالحیکم سیکریٹری جنرل حزیفہ علوی فنانس سیکریٹری دانش علی ڈائریکٹر لیگل عروج فاطمہ علوی سینر ممبر عبدالوحید کے علاؤہ دیگر ممبران اور عہداروں نے شرکت کی بعد ازاں علوی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کا پہلا یوم تاسیس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.