خدا اور محبت کی ماہی ٹوئٹر پر چھاگئی

0

جیو انٹرٹیمنٹ کی پیشکش خدا اور محبت (سیزن 3) کی حالیہ قسط کے بعد اقرا عزیز ٹوئٹر پر چھاگئیں۔

اداکارہ اقرا عزیز کی اداکاری کو ان کے پرستاروں کی جانب سے اس قدر سراہا گیا کہ وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

ڈراما خدا اور محبت میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک مداح نے حالیہ قسط کا ایک اسکرین گریب شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر فیروز خان اداکاری کے بادشاہ ہیں تو اقرا عزیز اداکاری کی ملکہ ہیں، آپ ان کی پرفارمنس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔”

اس پرستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لڑکی (اقرا عزیز) ناقابل یقین ہے، وہ اس کردار کے لیے بالکل مناسب ہیں اور انہوں نے اپنی اداکاری سے اس کو ثابت بھی کردیا ہے۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ اقرا عزیز اس وقت پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، ان کی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے چارٹ (ٹرینڈ چارٹ) پھر گھوم گیا ہے۔

اقرا کے ایک اور پرستار نے لکھا کہ اقرا عزیز ٹرینڈنگ میں ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو ماہی کے کردار کے لیےثابت کردیا، مجھے ڈرامے میں فرہاد اور ماہی کے درمیان ہوئی بات چیت پسند آئی۔

شہباز شریف نے وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کیخلاف چار ج شیٹ قرار دے دی

وزیراعظم عمران خان چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو توسیع دیں گے یا نہیں ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پشاور میں 100سے زائد افغان مہاجرین گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.