کورونا کی چوتھی لہر ایک دن میں مزید 62 افراد کی جان لے گئی

0

عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے ، ملک بھر میں

کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی۔ تفصیلات کے

مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو

شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے

جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار

837 ہو گئی ، اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے

گئے اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 865

ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264 افراد کورونا کا شکار

ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920 افراد میں کورونا کی تصدیق

ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87 ہزار 699 کرونا مریض رپورٹ ہوچکے

ہیں ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 30 ہزار 432 بتائی گئی ، آزاد کشمیر میں 24 ہزار

501 اور گلگت بلتستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 156 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب سب سے

زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار

چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 6 ہزار ایک سو 65 ہے ، اس کے علاوہ صوبہ

خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 462 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ، وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں 803 افراد کورونا کے باعث لقمہ اجل بن گئے ، گلگت بلتستان میں 144

افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ، صوبہ بلوچستان میں 328 جب کہ آزاد

کشمیر میں 625 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

___________________________________________________

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.