سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی

0

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا 

کراچی(جاویدہاشمی بیوروچیف اردو خبریں سے)  سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ  ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پا کستان خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹرفاروق ستار، فروغ نسیم سمیت سیاسی و سماجی و عسکری شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا
فوجی قبرستان کے اطراف سیکیورٹی اہل کارتعینات کیے گئے ہیں واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکی اسپتال میں انتقال کر گئے تھےگزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا
اس خصوصی پرواز میں پرویز مشرف کے اہلِ خانہ اور ذاتی عملے کے ارکان موجود تھے پرویز مشرف کی میت ایئر پورٹ سے ملیر کینٹ پہنچائی گئی تھی۔

________________________________________________

ترکیہ نے 11 صوبوں کو ہلا کر رکھ دینے والے مہلک زلزلے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری تک سکولوں کو بند کرنے ک

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.