محنت کرکے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، زمان خان

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل ایمرجنگ کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ محنت کرکے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا میرا ہدف ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں زمان خان نے کہا کہ لاہور قلندرز ایمرجنگ پلیئرز کو ہمیشہ چانس دیتا ہے، اس کا حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے خلاف آخری اوور میں شاہین آفریدی نے کہا کہ انجوائے کرکے بولنگ کرو۔

زمان خان نے مزید کہا کہ ٹیم میں موجود اسٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، وہ اعتماد دیتے ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی سے ٹپس ملتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں بولنگ میں مسئلہ ہوتا ہے سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، محنت کرکے پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ بنانا میرا ہدف ہے۔

__________________________________________________________________

نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج

کے پی بلدیاتی الیکشن؛ وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.