حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

0

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے  تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی

پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مذہبی امور پیر نور الھق قادری کی

جانب سے پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ معاہدے

کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے تاہم تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ

نہیں ہوا ، اس لیے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے

مقدمات بھی واپس نہیں لیے جارہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ

کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے ، ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست

نہیں تھا ، عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت

ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ،

وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں شیخ رشید

نےوزیراعظم کو مذہبی جماعت سےہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیراعظم عمران

خان نے مذاکرات کی کامیابی پر وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا

اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے ، اس لیے لوگوں کی باتوں پر نہ جائیں اور اپنا کام جاری

رکھیں۔

اس سے پہلے مذاکرات میں معاملاے طے پائے جانے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ، اپنے ایک بیان میں

انہوں نے بتایا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے

کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک

لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی جب کہ

بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت

مقدمات درج ہیں ان کا اخراج بھی کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.